لاس اینجلس میں وسیع پیمانے کی آتشزدگی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل
آگ سے تباہ ہونے والے کچھ اسکولوں کی تعمیر نو میں دو سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شہر اور اس کے گردونواح میں 11 روز سے لگی آگ کے باعث تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
لاس اینجلس کے یونیفائیڈ اسکولز ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ البرٹو کاروالہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسکولوں کی ایک کثیر تعداد یا جل کر راکھ بن گئی ہے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔
آتشزدگی کی وجہ سے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کاروالہو نے بتایا کہ آگ سے تباہ ہونے والے کچھ اسکولوں کی تعمیر نو میں دو سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
آگ کے نتیجے میں ناقابل استعمال ہونے والے بعض اسکولوں کے طلباء کو عارضی طور پر علاقے کے دوسرے اسکولوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بہت سے اسکولوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو موجودہ توجہ، بحالی اور کمیونٹی کا احساس قائم کرنے کی کوششوں پر مرکوز کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاسادینا یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ نے اپنے تمام اسکولوں کو، جو کہ 14,000 طلباء کو خدمات فراہم کرتے ہیں، کو اس ہفتے بند رکھا اور اس کے بجائے طلباء کو آن لائن خدمات فراہم کی ہیں ۔