غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا، انٹونی بلنکن

20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ بھی امریکی صدر جو بائیڈن کے اس ضمن میں بل کی حمایت  کرتی ہے

2231740
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا، انٹونی بلنکن

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہیں یقینِ کامل ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

انٹونی بلنکن نے وزارت میں اپنی تازہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم  غزہ میں جنگ بندی کے لیے کئی مہینوں سے قطر اور مصر کے ساتھ وسیع پیمانے کی  سفارت کاری کر رہے تھے اور اس عمل کے دوران فریقین کے درمیان کسی معاہدے کے قیام  کے لیے انہوں نے  بڑی تگ و دو  کی ہے۔

بلنکن نے کہا، "مجھے پورا یقین ہے کہ اتوار کو جنگ بندی پر عمل درآمد  شروع ہو جائے گا، میں اس کی توقع  کر رہا ہوں۔ اس جیسے پیچیدہ اور حساس مذاکراتی عمل میں کچھ مسائل کا پیدا ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ہم  اسوقت ان مسائل کو  سرعت سے دور کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  انہیں یقین ہے کہ  کچھ رکاوٹیں جنگ بندی پر عمل درآمد  کی راہ میں حائل نہیں ہوں گی، غزہ میں جنگ بندی پر منصوبہ بندی کے مطابق  اتوار کے روز سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے والی ٹرمپ انتظامیہ بھی امریکی صدر جو بائیڈن کے اس ضمن میں بل کی حمایت  کرتی ہے  اور ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی اس عمل میں تعاون کیا ہے۔

امریکی وزیر نے کہا کہ انہوں نے حماس کی مذاکرات کی میز پر واپسی کے حوالے سے علاقائی اداکاروں سے کئی ملاقاتیں کی ہیں اور اس سلسلے میں صدر رجب طیب ایردوان سے  بھی مدد مانگی ہے۔

بلنکن نے بتایا کہ "ہم  نے صدر ایردوان جیسے دیگر سربراہان سے بھی رابطے کیے  اور ان سے حماس کو دوبارہ  مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ اور انھوں نے یہی کیا۔"

 



متعللقہ خبریں