روس: ہم نے یوکرین کے گیس اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے

روسی مسلح فورسز نے حساس اسلحے اور ڈرون طیاروں کے ساتھ یوکرین کے گیس اور انرجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا ہے: روس وزارت دفاع

2230869
روس: ہم نے یوکرین کے گیس اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ "ہم نے، حسّاس اسلحے اور ڈرون طیاروں کے ساتھ یوکرین کے گیس اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے"۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں روس۔یوکرین جنگ میں روسی فوج کی کاروائیوں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ فرنٹ پر روسی یونٹوں کی پوزیشنیں  بہتر بنائی گئی ہیں اور دونیتسک کے رہائشی علاقے یوکرائنکا پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "روسی مسلح فورسز نے صبح کے وقت حساس اسلحے اور ڈرون طیاروں کے ساتھ یوکرین کے، عسکری صنعت  کو چلتا رکھنے میں کلیدی اہمیت کے حامل، گیس اور انرجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں تمام  اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ " جنگ کے آغاز سے اب تک یوکرینی فوج کے 652 طیاروں، 283 ہیلی کاپٹروں، 40 ہزار 480 ڈرون طیاروں، 590 فضائی دفاعی میزائل سسٹموں، 20 ہزار 539 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، ایک ہزار 509 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 20 ہزار 630 ہوٹزروں اور مارٹر توپوں اور 30 ہزار 305 اسپیشل فوجی گاڑیوں  کو تباہ کیا جا چُکا ہے۔

روس وزارت دفاع نے کل جاری کردہ  بیان میں، یوکرین کی طرف سے روسی علاقے بریانسک  پر مغربی ساختہ طویل مسافت کے ATACMS میزائل سسٹم  اور اسٹروم شیڈو کروز میزائلوں کے ساتھ حملے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ  اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکہ اور انگلینڈ نے یوکرین کو، طویل مسافت اسلحے کے ساتھ روسی زمین پر  ، حملے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں