امریکہ نے کیوبا کو "دہشت گردی کے حامی" ممالک کی فہرست سے خارج  کر دیا

کیوبا کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے: وائٹ ہاوس

2230683
امریکہ نے کیوبا کو "دہشت گردی کے حامی" ممالک کی فہرست سے خارج  کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کیوبا کو "دہشت گردی کے حامی" ممالک کی فہرست سے خارج  کر دیا ہے، یہ اقدام کیوبا کے 553 قیدیوں کی رہائی سے مربوط ہے۔

وائٹ ہاوس حکام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی میں کیتھولک کلیسا کے کردار کو سراہا اور  کہا ہے کہ کیوبا کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے۔ واشنگٹن کے اعلان کے بعد کیوبا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مختلف جرائم" کی وجہ سے قید کئے گئے سینکڑوں قیدیوں کو  رہا کر دیا جائے گا۔

اس دوران کیوبا آئندہ ہفتے عہدہ صدارت سنبھالنے کی تیاریوں میں مصروف صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی زیادہ سخت پالیسیوں  کے لئے بھی تیاریاں کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں