"مجھے یقین ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی تک پہنچ جائیں گے۔"، امریکہ

اسرائیلیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتے ہیں۔

2230839
"مجھے یقین ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی تک پہنچ جائیں گے۔"، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی تک پہنچ جائیں گے۔"

انٹونی بلنکن نے اٹلانٹک کونسل میں امریکی خارجہ پالیسی کے جائزے  لیتے ہوئے  تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی کے عمل  کے حوالے سے بات کی۔

بلنکن نے کہا کہ طویل کوششوں کے نتیجے میں دوسرے ثالثوں قطر اور مصر کے تعاون سے، اتوار کو حماس کے سامنے معاہدے کی تازہ ترین تجویز رکھی گئی ہے اور اب ہم  حماس کے حتمی جواب  کے منتظر ہیں۔

ایک بار پھرغزہ میں نسل کشی کرنے والے  اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کا دفاع کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ جو بائیڈن پہلے امریکی صدر ہیں جو "جنگ کے وقت" اسرائیل  کے دورے پر گئے تھے۔

اس تقریر کے دوران "نسل کشی کے وزیر" ، "تمھارے ہاتھ غزہ کے شیر خوار بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں"  کے نعروں  کے سامتعدد بار احتجاج بھی کیا گیا اور "آپ کے ہاتھوں پر غزہ کے بچوں کا خون ہے۔"

امریکی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل اور فلسطینی دونوں کی خطے میں ایک طویل تاریخ ہے اور وہ کہیں نہیں جا رہے ، "اسرائیلیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی جمہوریت، ساکھ اور سلامتی کو نقصان پہنچائے بغیر   ہم حل تلاش کریں گے۔"

بلنکن نے یہ بھی  دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو بہت کمزور کر دیا ہے اور جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد حماس کو غزہ میں اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے حماس اور حزب اللہ کے خلاف اہم کام کیا ہے اور اس عمل میں ایران کو کمزور کیا ہے، انٹونی بلنکن نے کہا کہ "مشرق وسطیٰ میں اب تہران کا اثرِ رسوخ کم ہو گیا ہے۔"

 

 



متعللقہ خبریں