خرطوم کے مغرب میں واقع امدرمان علاقے میں "اندھا دھند  گولہ باری" میں 120 افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 120 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے

2230515
خرطوم کے مغرب میں واقع امدرمان علاقے میں "اندھا دھند  گولہ باری" میں 120 افراد ہلاک

سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے مغرب میں واقع امدرمان علاقے میں "اندھا دھند  گولہ باری" میں 120 افراد ہلاک ہو گئے۔

امبیدا  ایوان ِایمرجنسی کی طرف سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل شام امدرمان میں دارالسلام کے پڑوس پر بمباری کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 120 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابتدائی طبی امداد کی ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت ہے۔

توپ کے گولے کس نے پھینکے اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔



متعللقہ خبریں