بائیڈن-نیتین یاہو رابطہ،جنگ بندی پر تبادلہ خیال
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کے بدلتے ہوئے حالات ، لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ، شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور خطے میں ایران کی طاقت کے کمزور ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے دفتر نے بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے 27 مئی 2024 کے انتظامات کی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے دوحہ، قطر میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، جس کا اعلان صدر نے گزشتہ سال کیا تھا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کے بدلتے ہوئے حالات ، لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ، شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور خطے میں ایران کی طاقت کے کمزور ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ بائیڈن نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نیتن یاہو نے اسرائیل کی پرزور حمایت اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی سلامتی اور قومی دفاع میں غیر معمولی کردار ادا کرنے پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
9جنوری کو بائیڈن نے کہا تھا کہ غزہ کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ 20 جنوری کو نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سونپنے سے قبل قطر اور مصر کے ساتھ دوحہ میں جنگ بندی مذاکرات مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متعللقہ خبریں

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے 8 افراد لقمہ اجل
کینٹکی میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں میں طغیانی آئی ہے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں