لاس اینجلیس میں آتشزدگی،16 افراد ہلاک
امریکی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیساڈیز اور ایٹن کے علاقوں میں جاری آگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے
2229479

امریکہ کے شہر لاس اینجلس اور اس کے گرد و نواح میں کئی روز سے جاری آگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی میڈیکل ایسوسی ایشن نے آگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پالیساڈیز اور ایٹن کے علاقوں میں جاری آگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایٹن میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پالیساڈس میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔
7جنوری کی شام لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی آگ میں اب تک 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل چکا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گیا ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد عمارتیں یا تو تباہ ہو گئیں یا ناقابل استعمال ہو گئیں۔