یورپی یونین کے سربراہان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مثبت پیغام

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وون در لین  اور یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوستا نے  X اکاؤنٹس سے ایک ہی پیغام شیئر کیا

2229052
یورپی یونین کے سربراہان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مثبت پیغام

 

یورپی یونین نے20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کی تیاری میں ہونے والے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت کے منتظر ہونے کا پیغام دیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وون در لین  اور یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوستا نے  X اکاؤنٹس سے ایک ہی پیغام شیئر کیا۔

20 جنوری کو دوسری بار صدارتی کرسی سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے  یورپی یونین کے رہنماؤں نے کہا، "امریکہ ہمارے قریبی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ہم ٹرانس اٹلانٹک روابط کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

مشترکہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ "EU کے لیے ضروری ہے کہ یہ  اپنی بنیادی جمہوری اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں مزید مضبوطی  دے،  اپنی معیشت کو مزید مسابقتی اور پائیدار بنائے، عالمی شراکت داری کے نیٹ ورک کو وسعت دے اور ہماری سلامتی کے معاملات میں مزید سرمایہ کاری کرے۔"

پیغام میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنی مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آنے والی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط کے منتظر ہیں۔ ایک چیلنجنگ دنیا میں، یورپ اور امریکہ  اتحاد قائم کرتے ہی  مضبوط ہیں۔"

امریکہ میں ٹرمپ کے پہلے مدت صدارت (2017-2021) میں یورپی یونین  کے رکن ممالک اور امریکہ کے درمیان  شدید تناؤ دیکھا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں