امریکہ: جنگلاتی آگ مزید پھیل رہی ہے، اموات کی تعداد 10 ہو گئی
کئی روز سے جاری آگ کی وجہ سےاموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں متاثر ہوئیں یا مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو گئی ہیں
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں جاری جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔
لاس اینجلس شہر اور اس کے گرد و نواح میں کئی دنوں سے بھڑکتی جنگلاتی آگ مزید علاقوں میں پھیل رہی ہے۔
لاس اینجلس کے عدلیہ طبی ادارے کے جاری کردہ اعلان کے مطابق کئی روز سے جاری آگ کی وجہ سےاموات کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں متاثر ہوئیں یا مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔
ایٹن میں تقریباً 14 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ ابھی تک قابو سے باہر ہے۔ پالیسیڈز میں تقریباً 20 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے اور آگ کے 6 فیصد حصے پر قابو پا لیا گیا ہے۔
لاس اینجلس پولیس حکام کے مطابق شہر کے وڈلینڈ ہلز علاقے میں آگ کا سبب بننے کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس کے ضلعی پولیس افسر 'رابرٹ لونا 'نے کہا تھا کہ پالیسیڈز اور ایٹن کے ساتھ ساتھ اردگرد کے مخصوص علاقوں میں، آج مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
پاساڈینا کے میئر 'وکٹر گورڈو 'نے کہا تھا کہ جن علاقوں کے لئے انخلاء کا حکم جاری کیا گیا ہے ان کے رہائشیوں کو حکام سے تازہ معلومات ملنے تک اپنے گھروں میں واپس نہیں جانا چاہیے۔
لاس اینجلس علاقے میں تقریباً 180 ہزار افراد کے لیے انخلاء کا حکم دیا گیا اور 2 لاکھ افراد کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔