برازیل: ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک 5 افراد زخمی

صوبہ 'ساو پاولو' میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے

2229096
برازیل: ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک 5 افراد زخمی

برازیل کے صوبہ 'ساو پاولو' کے شہر 'اوباتوبا' کے 'کروزیرو ساحل' پر ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

چار بچوں اور ایک عورت پر مشتمل 'زخمی افراد' طیارہ گرنے کے وقت کروزیرو ساحل پر تھے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت کی حالت تسّلی بخش بتائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں