چاڈ : صدارتی محل پر حملے کی کوشش،19 افراد ہلاک

چاڈ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً پونے 8 بجے مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا

2228503
چاڈ : صدارتی محل پر حملے کی کوشش،19 افراد ہلاک

شمالی افریقہ کے ملک چاڈ میں صدارتی محل پر  گزشتہ روز مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، دارالحکومت انجامینا میں صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 عینی شاہدین نے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور سڑکوں پر ٹینکوں کو بھی دیکھا گیا۔

چاڈ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً پونے 8 بجے مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

چاڈ کے حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صدارتی محل پر حملے کی کوشش کے جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

چاڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن صورتحال اب قابو میں ہے اور ملک میں عدم استحکام کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

28نومبر کو چاڈ کی حکومت نے فرانس کے ساتھ اپنے سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کچھ فرانسیسی فوجیوں نے 10 دسمبر کو چاڈ سے انخلا شروع کیا تھا۔

چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی ایٹو نے اعلان کیا ہے کہ فرانس 31 جنوری 2025 تک ملک سے مکمل طور پر نکل جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں