بعض امریکی ریاستوں میں شدید برفباری اور گرج چمک کا انتباہ
طوفان کے پیش نظر، 30 ریاستوں میں "ممکنہ خطرات " کا اعلان اور عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے
2227434

متحدہ امریکہ کی ریاستوں کینٹکی، ورجینیا، کنساس، آرکنساس اور میژوری میں شدید برف باری، بارش اور گرج چمک کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔
طوفان کے پیش نظر، 30 ریاستوں میں "ممکنہ خطرات " کا اعلان اور عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
امریکہ بھر میں تقریباً 1500 پروازیں اور کچھ ٹرینوں کے سفر منسوخ کر دیے گئے اور 2 ہزار پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔
یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ سردی کی شدید لہر سے ملک بھر میں 62 ملین افراد متاثر ہوں گے۔
امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ا یٹموسفیرک ادارے کے مطابق مذکورہ علاقوں میں "حالیہ دس برسوں کی شدید ترین برفباری" متوقع ہے۔