مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب
جانسن نے ریپبلکن اکثریتی امریکی ایوان نمائندگان میں 219 ارکان کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے تو ڈیموکریٹک امیدوار حکیم جیفریز کو 215 ووٹ اور مینیسوٹا کے ریپبلکن رکن ٹام ایمر کو 1 ووٹ ملا۔

مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔
ایوان نمائندگان میں پہلی ووٹنگ میں مطلوبہ 218 ووٹ حاصل کرنے والے مائیک جانسن دوبارہ سے اسپیکر بن گئے۔
جانسن نے ریپبلکن اکثریتی امریکی ایوان نمائندگان میں 219 ارکان کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے تو ڈیموکریٹک امیدوار حکیم جیفریز کو 215 ووٹ اور مینیسوٹا کے ریپبلکن رکن ٹام ایمر کو 1 ووٹ ملا۔
گزشتہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کانگریس میں بجٹ مذاکرات کے دوران، اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ جانسن کا دوبارہ انتخاب مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے، کیونکہ انہیں بعض ریپبلکنز نے مبینہ طور پر خاص طور پر یوکرین کو فوجی امداد کے حوالے سے رعایت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
رائے دہی میں ٹیکساس کے نمائندے کیتھ سیلف، کینٹکی کے نمائندے تھامس میسی اور جنوبی کیرولینا کے نمائندے رالف نارمن نے جانسن کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تا ہم رائے دہی سے پیشتر جانسن بند کمرے میں مذاکرات کرتے ہوئے سیلف اور نارمن کو قائل کرنے میں کامیاب رہے۔
امریکہ میں 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے والے ریپبلکنز نے جنوری2023 میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار غیر معمولی انداز میں اسپیکر کے امیدوار کیون میکارتھی کو منتخب کرنے کے لیے چار دنوں تک 15 مرتبہ وو ووٹنگ کی تھی۔
435 نشستوں والے ایوانِ نمائندگان میں اس وقت ریپبلکنز کی 219 نشستیں ہیں۔