میوٹے جزیرے میں سمندری طوفان ،متعدد ہلاکتیں
فرانسیسی نو آبادیاتی میوٹے جزیرے کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان چیڈو کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے

فرانسیسی نو آبادیاتی میوٹے جزیرے کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان چیڈو کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
میوٹے میں بھی 250 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جہاں سمندری طوفان چیڈو کی وجہ سے ریڈ الرٹ برقرار ہے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فرانس کے نئے وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے میوٹے میں خراب موسم کے بارے میں بین الوزارتی ہنگامی شعبے کو فعال کر دیا ہے۔
ہنگامی شعبے کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں بیرو نے کہا کہ میوٹے میں گورنر آفس، اسپتال اور ہوائی اڈے سمیت متعدد عوامی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
فرانس میں گرتی ہوئی حکومت میں فرانکوفونی اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت تھانی محمد سلیہی نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے میوٹے میں اپنے اہل خانہ سے کچھ نہیں سنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی طوفان ہے جو ماضی کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ شدید ہے۔
جزیرے کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان چیڈو اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلاب آیا جبکہ کچھ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
بجلی کے کھمبے اور سڑک پر اکھڑ گئے درخت گر گئے اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
جزیرے پر کچھ اسکولوں کی عمارتیں اور دارالحکومت مامودزو میں ایک اسپتال کی عمارت کے ساتھ ساتھ مامودزو کی بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام کو تشویش ہے کہ کچی آبادیوں اور عارضی رہائش گاہوں والے علاقوں میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
میکسیکو میں بس حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے
میکسیکو کی جنوبی ریاست تباسکو میں ایک مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی