اسرائیل نے اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ روک دیا
اسرائیل نے غزہ میں ایک ہسپتال کی طرف جاتے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روک دیا
2220175
اسرائیل نے غزّہ ہسپتال کی طرف جاتے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روک دیا ہے۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے لیے ایندھن اور طبی سامان لے جانے والے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو علاقے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال کو مطلع کیا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد قافلے کو جنوبی غزہ واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہسپتال کو طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے، زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور محدود ترین طبّی سامان کے ساتھ کم ترین صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کر رہا ہے۔
متعللقہ خبریں
لاس اینجلس میں وسیع پیمانے کی آتشزدگی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل
آگ سے تباہ ہونے والے کچھ اسکولوں کی تعمیر نو میں دو سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے