اقوام متحدہ کا ایتھوپیا اور صومالیہ کے درمیان طے پانے والے انقرہ اعلامیہ کا خیرمقدم
صومالی صدر حسن شیخ محمود اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے متنازعہ مسائل کو دوستی اور باہمی احترام کے دائرے میں حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایتھوپیا اور صومالیہ کے درمیان طے پانے والے انقرہ اعلامیہ کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور معاہدے تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے انقرہ اعلامیہ پر جائزے کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گوٹیرس نے انقرہ اعلامیے کا خیرمقدم کیا ہے۔
صومالی صدر حسن شیخ محمود اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے متنازعہ مسائل کو دوستی اور باہمی احترام کے دائرے میں حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق گوٹیرس تکنیکی مذاکرات کے آغاز اور اس عمل کے مثبت نتائج کے بے صبری سے منتظر ہیں۔
"اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صدر رجب طیب ایردوان کا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو یکجا کرنے کے اقدام اور معاہدے کے نفاذ میں ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ اقوام متحدہ اس عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے۔