ہم شام کی نئی صورتحال میں مداخلت نہیں کریں گے، نو منتخب صدر ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 دسمبر کو نوٹر ڈیم کیتھیڈرل کے افتتاح کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے دورے کے دوران پیرس میچ جریدے کو ایک انٹرویو دیا
امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے شام کے بارے میں بیان میں کہا ہے کہ "انہیں اپنا دفاع خود کرنا پڑے گا کیونکہ ہم مداخلت نہیں کریں گے۔"
ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 دسمبر کو نوٹر ڈیم کیتھیڈرل کے افتتاح کے لیے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے دورے کے دوران پیرس میچ جریدے کو ایک انٹرویو دیا۔
انٹرویو میں بین الاقوامی بحرانوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی "ترجیحات" میں روس کے ساتھ یوکرین کے مسئلے کو حل کرنا شامل ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے بارے میں جہاں اسرائیل اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے ، ٹرمپ نے کہا، ’’مشرق وسطیٰ کا انتظام ایک کم سطح کی مشکل صورتحال ہے‘‘۔
ٹرمپ نے کہا، "دنیا میں بہت سے بحران ہیں، ہمیں گزشتہ دنوں شام سے خبریں موصول ہوئی ہیں۔ انہیں اس مسئلے کا حل خود نکالنا ہو گا کیونکہ ہم اس عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ فرانس بھی اس میں شامل نہیں ہو گا۔"
اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ان کی ترجیح روس کے ساتھ یوکرین کے مسئلے کا حل ہے، ٹرمپ نے کہا، "یہ دونوں ممالک ناقابل یقین انسانی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاکھوں فوجی مارے گئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ بھی اہم ہے، لیکن میرے خیال میں یوکرین اور روس کے مقابلے میں یہ قدرے کم مشکل صورتحال ہے۔"
متعللقہ خبریں
اقوام متحدہ: اسرائیلی فوج، لبنان کی سرزمین سے نکل جائے
اسرائیلی فوج کو جنگ بندی کی مقررہ مدت کے دوران لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہیے: انتونیو گٹرس
نائیجیریا: پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ 77 افراد ہلاک
صوبہ نائجر میں ایک پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ، حادثے میں 77 افراد ہلاک اور 25 زخمی