بشارالاسد کی ناکامی اس کے حل کے لیے آمادہ نہ ہونے کے باعث ہوئی ہے، امریکہ
امریکہ، شامیوں کی طرف سے انجام پانے والے جامع اور پرامن منتقلی کے عمل کی حمایت کرتا ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بشار الاسد حکومت کی جانب سے سیاسی عمل کو مسترد کرنے اور 2011 سے ایران اور روس کی حمایت پر انحصار اس کی تباہی کا باعث بنا۔
انٹونی بلنکن نے شام کی تازہ پیش رفت کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔
شامی عوام 14 سال سے جاری تنازعات کے بعد اب امید یں قائم کرنے کا سبب موجود ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ امریکہ، شامیوں کی طرف سے انجام پانے والے جامع اور پرامن منتقلی کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔
بلنکن نے کہا، "2011 سے اسد حکومت کی جانب سے ایک قابل اعتماد سیاسی عمل کو مسترد کرنا اور روس اور ایران کی غیر انسانی حمایت پر انحصار اس کی تباہی کا باعث بنا ہے۔"
انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ شامی عوام کو عبوری دور میں ریاستی اداروں کے تحفظ، بنیادی خدمات کے قیام اور عدم تحفظ کے شکار طبقوں کے تحفظ کا مطالبہ کر نے کا حق حاصل ہے، امریکہ شام میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر پیشرفت پر گہری نظر رکھے گا۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ وہ اسد حکومت اور اس کے حامیوں کو ان کے کیے گئے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کریں گے، اور تمام فریقین سے انسانی حقوق کا احترام کرنے اور شہریوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
متعللقہ خبریں
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے والی پروازیں شروع
فوجی طیارے پر سواری کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کی تصوییں وائرل