اسد، روس سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے، ملک سے فرار ہو گئے ہیں: ٹرمپ
اسد جا چُکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ملک ترک کر دیا ہے۔ روس کو اب اسد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے: ٹرمپ
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں بعث پارٹی کے معزول لیڈر 'بشار الاسد' روس سے مدد نے ملنے کی وجہ سے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم 'ٹُرتھ سوشل' سے شامی انتظامیہ کے خاتمے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "اسد جا چُکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ملک ترک کر دیا ہے۔ان کے سابقہ محافظ 'ولادی میر پوتن' کے زیرِ قیادت ملک 'روس' کو اب اسد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور روس کی شام سے لا تعلقی کا سبب یوکرین ہے"۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کی وجہ سے روس اور ایران کمزور ہو گئے ہیں۔ جھڑپوں والے مقامات پر فوری فائر بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "بہت سی زندگیاں بے وجہ ختم ہو رہی ہیں، بہت سے کنبے ختم ہو رہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو حالات زیادہ خراب شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ میں ولادی میر کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ یہ وقت حرکت میں آنے کا وقت ہے۔چین مدد کر سکتا ہے۔ دنیا منتظر ہے"۔
متعللقہ خبریں
اقوام متحدہ: اسرائیلی فوج، لبنان کی سرزمین سے نکل جائے
اسرائیلی فوج کو جنگ بندی کی مقررہ مدت کے دوران لبنان کی سرزمین سے نکل جانا چاہیے: انتونیو گٹرس
نائیجیریا: پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ 77 افراد ہلاک
صوبہ نائجر میں ایک پیٹرول ٹینکر میں دھماکہ، حادثے میں 77 افراد ہلاک اور 25 زخمی