روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع اسٹریٹجک  شراکت داری معاہدے پر عمل درآمد شروع

روسی نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو اور شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم جونگ گیو نے دارالحکومت ماسکو میں شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق  پروٹوکول پر دستخط کیے

2217368
روس اور شمالی کوریا کے درمیان  جامع اسٹریٹجک  شراکت داری معاہدے پر عمل درآمد شروع

روس اور شمالی کوریا کے درمیان جون میں طے پانے والا جامع اسٹریٹجک  شراکت داری معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو اور شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم جونگ گیو نے دارالحکومت ماسکو میں شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق  پروٹوکول پر دستخط کیے۔

پروٹوکول کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ عمل میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ ماہ جون میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے شمالی کوریا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک  اہم  معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ  فریقین میں سے کسی ایک پر حملے کی صورت میں باہمی فوجی تعاون پر مبنی ہے اور یہ  شمال مشرقی ایشیا اور ایشیا پیسفک کے علاقوں میں ناقابل تقسیم سیکورٹی نظام کے ساتھ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر میں  معاونت فراہم  کرے گا۔



متعللقہ خبریں