امریکی خلائی فورس نے ٹوکیو میں اپنا اڈہ قائم کرلیا

امریکی خلائی فورس انڈو پیسفک کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل انتھونی مستالیر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹوکیو میں یوکوٹا ایئر بیس پر خلائی سرگرمیوں کے لیے ایک یونٹ قائم کیا ہے

2217412
امریکی خلائی فورس نے ٹوکیو میں اپنا اڈہ قائم کرلیا

امریکہ کی خلائی افواج نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم اڈے پر ایک یونٹ قائم کیا ہے تاکہ ان کی باہمی  عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

بحرہند و بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور شمالی کوریا کے میزائل خطرات کے پیش نظر جاپان اپنے اتحادی امریکہ کے ساتھ اپنی فوجی ہم آہنگی کو مضبوط کر رہا ہے۔

امریکی خلائی فورس انڈو پیسفک کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل انتھونی مستالیر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹوکیو میں یوکوٹا ایئر بیس پر خلائی سرگرمیوں کے لیے ایک یونٹ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اور روس جیسے خطرات کے ساتھ ساتھ چین بحرہند و بحرالکاہل کے خطے میں استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے لیے غیر قانونی، جبری اور جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جاپان کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اب خلا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتحاد جاپان کی خلائی نگرانی اور میزائل وارننگ کی صلاحیتوں کی ترقی سمیت مشاورتی اور ماہرین کی مدد فراہم کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق فوجی یونٹ کا مقصد جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ 'ہموار کوآرڈینیشن' کرنا ہے۔

قومی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ کارروائیاں بیس تنصیبات سے موجودہ سازوسامان کے ساتھ کی جائیں گی اور کسی نئے فوجی سازوسامان کی تنصیب کا منصوبہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں