چین میں تعمیراتی فرش گر گیا،13 مزدور لا پتہ
سنجن شہر میں باؤآن قصبےکے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ سنجن جیانگم ریلوے کی تعمیراتی سائٹ نمبر 5 پر پیش آیا
2217308
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں گزشتہ رات ریلوے لائن کی تعمیر کا فرش گرنے سے 13 مزدور لاپتہ ہو گئے۔
سنجن شہر میں باؤآن قصبےکے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ سنجن جیانگم ریلوے کی تعمیراتی سائٹ نمبر 5 پر پیش آیا۔
جبکہ علاقے میں کام کرنے والے 13 مزدور منہدم حصے میں پھنس گئے تھے ، یہ بتایا گیا تھا کہ ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
مقامی ایمرجنسی ورکرز اور ڈیزاسٹر ریلیف یونٹس کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ میں ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کا آغاز، تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری
ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ یوکرین پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، ولادیمر پوتن