بائیڈن پہلی بار انگولا میں ،1 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

لوانڈا میں غلامی کے عجائب گھر کا دورہ کرنے کے بعد جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی صدارت کے دوران، ان کا مقصد براعظم افریقہ کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنا ہے جس کا مقصد مشترکہ نظریات کو حاصل کرنا ہے۔

2216954
بائیڈن پہلی بار انگولا میں ،1 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بے گھر ہونے والے افریقیوں کے لیے انسانی امداد کے طور پر ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

جو بائیڈن گزشتہ روز انگولا کے اپنے ملتوی شدہ دورے کے سلسلے میں دارالحکومت لوانا گئے تھے۔

لوانڈا میں غلامی کے عجائب گھر کا دورہ کرنے کے بعد جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی صدارت کے دوران، ان کا مقصد براعظم افریقہ کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنا ہے جس کا مقصد مشترکہ نظریات کو حاصل کرنا ہے۔

اپنی تقریر میں بائیڈن نے تاریخی خشک سالی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افریقیوں کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے کہا کہ افریقی رہنما اپنے ممالک میں امداد اور سرمایہ کاری سے زیادہ کی توقع رکھتے ہیں اور امریکہ اس مقصد کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دے رہا ہے۔

بائیڈن نے انگولا کے صدر جواؤ لورینکو سے خطے میں تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا مطالبہ کیا اور یوکرین میں روس کی جنگ کی مخالفت کرنے پر لورینکو کا شکریہ ادا کیا۔

بائیڈن تین روزہ دورے پر انگولا میں موجود ہیں اور وہ اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

متعللقہ خبریں