میکسیکو، ایک کھوکھے پر مسلح حملے میں کم از کم 9 افراد لقمہ اجل
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے کھوکھے پر موجود لوگوں پر اور پھر آس پاس کے گاہکوں پر اندھا دھند فائرنگ کی
2215868
شمالی میکسیکو میں ایک کھوکھے پر مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ریاست گواناجواتو کے قصبے اپاسیو دیل گراندے میں ایک کھوکھے اور اس کےگاہکوں پر مسلح حملہ کیا گیا۔
حملے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے کھوکھے پر موجود لوگوں پر اور پھر آس پاس کے گاہکوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
مفرور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔