بحرالکاہل کے کنارے واقع  پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ

تقریباً 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی

2210326
بحرالکاہل کے کنارے واقع  پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ

بحرالکاہل کے کنارے واقع  پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکن جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 6.6 شدت کے زلزلے کا مرکز ملک کے مشرق میں نیو برطانیہ جزیرے پر واقع کوکوپو شہر کے ساحل سے دوری  پر بیج سمندر میں تھا۔

تقریباً 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر" پر واقع ہے جہاں دنیا کے زیادہ تر زلزلے رونما ہوتے ہیں  اور آتش فشاں  فعال بنتے ہیں۔



متعللقہ خبریں