امریکہ کی حوثی تنصیبات پر بمباری
حوثیوں کی تنصیبات اور اسلحہ سسٹموں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں: سینٹ کوم
2209906
امریکہ نے یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ آفس 'سینٹ کوم' نے حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔
سینٹ کوم نے 9 اور 10 نومبر کو یمن میں حوثیوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثیوں کی تنصیبات اور اسلحہ سسٹموں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
سینٹ کوم کی سوشل میڈیا سے جاری کی گئی تصاویر میں، حوثیوں کی ایک موبائل میزائل لانچر گاڑی کو فضائی حملے میں تباہ ہوتا دِکھایا گیا ہے۔
یمن کے حوثی، اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے ردعمل میں، 31 اکتوبر 2023 سے یمنی ساحل کے قریب اسرائیلی کمپنیوں سے منسلک تجارتی بحری جہازوں کو قبضے میں لے رہے اور امریکی فوجی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔