برازیل: وفاقی سپریم کورٹ اور صدارتی محل کے قریب دھماکے

صدارتی محل اور قومی اسمبلی کے علاقے کو پیدل اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے

2209872
برازیل: وفاقی سپریم کورٹ اور صدارتی محل کے قریب دھماکے

برازیل کے وفاقی سپریم کورٹ کے قریب 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور واقعے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دارالحکومت برازیلیا میں وفاقی سپریم کورٹ کے قریب ایک میدان میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور سپریم کورٹ میں موجود افراد کو حفاظتی اقدامات کے تحت نکال لیا گیا ہے۔

اب تک کی معلومات کے مطابق دھماکوں میں 1 شخص ہلاک  ہوا ہے۔ کثیر تعداد میں پولیس اور فائر بریگیڈ ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔

وفاقی علاقے کی سول پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دھماکوں کی آوازوں کے قریبی مقامات پر واقع صدارتی محل 'پلانالٹو 'اور قومی اسمبلی کے علاقے کو  پیدل اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کے ترجمان جوزے کرسپینیانو نے جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ دھماکے کے وقت 'لولا 'محل میں موجود نہیں تھے۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دارالحکومت برازیلیا میں سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلا بم ایک مجسمے کے اندر رکھا گیا تھا اور دھماکہ خیز مواد کی تباہی کی وجہ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسرا دھماکہ ایک کھڑی گاڑی میں ہوا ہے۔  دونوں دھماکوں کے درمیان تعلق کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں