روس: روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کی ہے

پرواز 5 گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران 'ایس یو۔30 سی ایم' اور 'ایس یو۔27' جنگی طیاروں نے بمبار طیاروں کی ہمراہی کی ہے: روس وزارتِ  دفاع

2209604
روس: روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کی ہے

روس وزارتِ  دفاع نے کہا ہے  کہ2 روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر طے شدہ  پرواز کی ہے۔

وزارتِ دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2 عدد 'ٹی یو۔22ایم3' روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے بین الاقوامی پانیوں کی فضائی حدود میں   طے شدہ  پرواز کی ہے۔

بیان کے مطابق " پرواز 5 گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران 'ایس یو۔30 سی ایم' اور 'ایس یو۔27' جنگی طیاروں نے بمبار طیاروں کی ہمراہی کی ہے ۔

مزید کہا  گیا ہے کہ  "2 عدد 'ٹی یو۔ 95 ایم ایس'  اسٹریٹجک  بمبار طیاروں نے بھی  بحیرہ بیرنٹس کے اوپر طے شدہ  پرواز کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیارے باقاعدگی سے آرکٹک، شمالی بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کی فضاوں میں  پروازیں کرتے  رہتے ہیں  اور یہ تمام پروازیں فضائی حدود کے استعمال سے متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کی جاتی ہیں۔



متعللقہ خبریں