کولمبیا: صدر گستاوو نے ملک میں "قومی آفت" کا اعلان کر دیا

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امداد کی تیز رفتار فراہمی کے لیے قومی آفت کا اعلان کیا گیا ہے: صدر گستاوو پیٹرو

2209180
کولمبیا: صدر گستاوو نے ملک میں "قومی آفت" کا اعلان کر دیا

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے "قومی آفت" کا اعلان کر دیا ہے۔

دارالحکومت بوگوٹا میں قومی متحدہ کمانڈ سنٹر میں متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقات کے دوران پیٹرو نے کہا  ہےکہ "سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امداد کی تیز رفتار فراہمی کے لیے قومی آفت کا اعلان کیا گیا ہے"۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "ہم، موسمیاتی تبدیلی کے پیدا کردہ مسائل سے نمٹ رہے ہیں اور ملک کے کئی علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں"۔

نیشنل رسک مینجمنٹ یونٹ (UNGRD) کے جاری  کردہ بیان کے مطابق، شدید بارشوں سے 46 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں اور لا گواجیرا، ہویلا، چوکو، نورتے دے سنٹانڈر اور کاوکا کے علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ" UNGRD سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ میونسپلٹیوں کی مدد کے لیے دو اجتماعی سرمایہ کاری  فنڈز (FIC) کے ذریعے 2.5 بلین کولمبین پیسو یعنی تقریباً 5 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرمختص کرے گا"۔



متعللقہ خبریں