ہیٹی جانے والے امریکی مسافر طیارے پر فائرنگ
کیلیفورنیا سے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس جانے والی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز لینڈنگ کے دوران مسلح گروہوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس جانے والی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز لینڈنگ کے دوران مسلح گروہوں کے ارکان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔
میامی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، گولیوں کا نشانہ بننے والی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز نمبر 951 نے ڈومینیکن ریپبلک کے سینٹیاگو ہوائی اڈے پر محفوظ لینڈنگ کی۔
سپرٹ ایئر لائنز کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سینٹیاگو ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے کو ابتدائی معائنے کے بعد گولیوں سے ہونے والے معمولی نقصان کی وجہ سے سروس سے باہر کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں صرف ایک فلائٹ اٹینڈنٹ معمولی زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ڈومینیکن ریپبلک میں اترنے والے مسافروں کو نئے طیارے کے ذریعے فورٹ لاڈرڈیل-ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگلے حکم تک ہم نے پورٹ او پرنس اور کیپ۔ہیشین میں اپنی سروسز معطل کر دی ہیں"۔
اس واقعے کے بعد ہیٹی کے دارالحکومت میں واقع 'ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ' پر تمام کمرشل پروازیں روک دی گئی ہیں۔ امریکہ کی تمام ایئر لائنز نے بھی ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیٹی انٹیگریٹڈ آفس کے مطابق، 2024 کے آغاز سے اب تک 3 ہزار 900 افراد مسلح گروہوں کے حملوں میں ہلاک ہوچُکے ہیں۔ ان میں سے 1,374 ہلاکتیں گزشتہ 6 مہینوں میں ہوئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
امریکہ: بائڈن اور ان کی ٹیم شام کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے
صدر بائڈن اپنے علاقائی ساجھے داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں: سین ساوٹ
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے