جاپانی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ

جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس  کے حکام نے بتایا کہ فوکوکا صوبے کے موناکاتا شہر کے ساحل کے قریب بحریہ کے "اوکوشیما" نامی ماین سویپر جہاز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کا ایک فرد لاپتہ اور ایک زخمی ہو گیا

2208848
جاپانی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ

جاپان کے جنوب مغربی حصے میں بحریہ کے ماین سویپر جہاز میں آگ لگنے کے نتیجے میں عملے کا ایک فرد لاپتہ اور ایک زخمی ہو گیا۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس  کے حکام نے بتایا کہ فوکوکا صوبے کے موناکاتا شہر کے ساحل کے قریب بحریہ کے "اوکوشیما" نامی ماین سویپر جہاز میں آگ لگ گئی۔

حکام نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں عملے کا ایک فرد زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت دونوں افراد انجن روم میں موجود تھے، اور زخمی فرد کی حالت ہسپتال میں بہتر ہے۔

حکام نے کہا کہ تلاش و بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا کہ ماین سویپر جہاز پر تقریباً 45 افراد سوار تھے اور یہ ایک مشق کے حصے کے طور پر کاگوشیما صوبے کے ایک بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز آگ کی وجہ سے چلنے کے قابل نہیں رہا اور عملے کو نکال لیا گیا۔



متعللقہ خبریں