چاڈ: بوکو حرام اور فوج کے درمیان جھڑپ،15 فوجی ہلاک
چاڈ کی فوج کے ترجمان جنرل اسحاق اشیخ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ گزشتہ روز بوکو حرام نے حملہ کیا اور فوج اور تنظیم کے شرپسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 15 فوجی ہلاک اور 32 زخمی ہوئے
چاڈ میں بوکو حرام کے حملے اور اس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔
چاڈ کی فوج کے ترجمان جنرل اسحاق اشیخ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ گزشتہ روز بوکو حرام نے حملہ کیا اور فوج اور تنظیم کے شرپسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
اشیخ نے کہا کہ حملے اور جھڑپ میں ابتدائی تخمینے کے مطابق 15 فوجی ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔
اشیخ نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے دارالحکومت انجامینا منتقل کیا گیا ہے جبکہ 96 بوکو حرام کے شرپسند کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
بوکو حرام کے خلاف اکتوبر کے آخر میں شروع کی گئی "حسکانیت" آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے اشیخ نے کہا کہ اس آپریشن کے تحت باقی عناصر کا تعاقب کرنے کے اقدامات جاری ہیں اور صورتحال قابو میں ہے۔
چاڈ کے صدر محمد ادریس ڈیبی اٹنو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز فوج اور بوکو حرام کے ایک گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد میں ہماری سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے گروہ کو تباہ کرنے والے ہمارے بہادر فوجیوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے