کملا ہیرس نے شکست قبول کرلی،ٹرمپ کو مبارکباد
انتخابات میں شکست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس انتخاب کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا، میں نے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے 5 نومبر کے انتخابات میں اپنی شکست کے بعد پہلی بار گفتگو کی۔
کملا ہیرس نے دارالحکومت واشنگٹن میں ہاورڈ یونیورسٹی کیمپس میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔
انتخابات میں شکست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس انتخاب کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا، میں نے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی میں نے انہیں اور ان کی ٹیم کو یہ بھی بتایا کہ ہم اقتدار کی منتقلی کے اس عمل کو پرامن طریقے سے انجام دینے میں معاون ہوں گے۔
ہیرس نے زور دیا کہ ان کی وفاداری ٹرمپ کے ساتھ نہیں بلکہ امریکی آئین کے ساتھ ہے ہیرس نے اپنے حامیوں سے کہا کہ میں اس انتخاب میں اپنی شکست تسلیم کرتی ہوں لیکن میں اس مہم کو آگے بڑھانے والی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو رہی۔
ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر امریکی صدرکا قلم دان سنبھالیں گے۔