امریکہ کے صدارتی انتخابات،ریپبلیکنز دوڑ میں آگے

غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 50 ریاستوں میں سے 24 میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹرمپ کے ڈیلیگیٹس کی تعداد 230 ہے، جبکہ 16 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی حاصل کرنے والی ہیرس نے 210 ڈیلیگیٹس حاصل کیے ہیں

2207018
امریکہ کے صدارتی انتخابات،ریپبلیکنز دوڑ میں آگے

امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے لاکھوں ووٹرز ڈیموکریٹ کمالا ہیرس اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اپنا انتخاب کر رہے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق، 50 ریاستوں میں سے 24 میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹرمپ کے ڈیلیگیٹس کی تعداد 230 ہے، جبکہ 16 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی حاصل کرنے والی ہیرس نے 210 ڈیلیگیٹس حاصل کیے ہیں۔

صدارت کے لیے امیدواروں میں سے کسی ایک کو کم از کم 270 کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

موجودہ صورتحال کے مطابق، ٹرمپ 51.1 فیصد کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ کمالا ہیرس 47.3 فیصد ووٹ حاصل کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کی جیتی ہوئی ریاستیں 24 ہیں جن میں ویسٹ ورجینیا، ٹینیسی، ساؤتھ کیرولینا، اوکلاہوما، مسی سپی، کنٹکی، انڈیانا، فلوریڈا، الاباما، ارکنساس، لوئزیانا، نارتھ ڈکوٹا، وایومنگ، نبراسکا، ساؤتھ ڈکوٹا، اوہائیو، ٹیکساس، مسوری، یوٹاہ، مونٹانا، کنساس، آئووا، آئیڈاہو، نارتھ کیرولینا  شامل ہیں جبکہ  کملا ہیرس کی جیتی ہوئی ریاستیں  17 ہیں    جن میں ورمونٹ، کنیکٹیکٹ، میساچوسٹس، میری لینڈ، روڈ آئی لینڈ، نیوجرسی، ڈیلاویئر، الینوائے، نیویارک، کولوراڈو، کیلیفورنیا، اوریگون، واشنگٹن، نیو میکسیکو، ورجینیا، ہوائی اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں فاتح کا تعین کرنے کے لیے  رائے دہندگان براہ راست صدارتی امیدوار کو نہیں بلکہ اس امیدوار کی پارٹی کے حامی ڈیلیگیٹس کو ووٹ دیتے ہیں۔

دوسری طرف گنے گئے ووٹوں کے مطابق، سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔

صدارتی انتخابات کے ساتھ ہی منعقد ہونے والے کانگریس کے انتخابات کے تحت سینیٹ میں ری پبلکنز 51 نشستیں حاصل کر کے اکثریت حاصل کر چکے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس 42 نشستیں جیت چکے ہیں۔

کانگریس کی 435 نشستوں  کی  حامل  ایوان  نمائندگان ی میں بھی ری پبلکنز 179 نشستیں حاصل کر کے 148 نشستوں پر قابض ڈیموکریٹس سے آگے ہیں۔

 ایوان نمائندگان  میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 218 ارکان تک پہنچنا ضروری ہے۔

اس خصوصی انتخابی نظام کو "الیکٹورل کالج" کہا جاتا ہے۔

اس نظام میں ہر ریاست کی آبادی کے تناسب سے مختلف تعداد میں ڈیلیگیٹس ہوتے ہیں، جس میں کل 538 ڈیلیگیٹس ہیں۔

صدارتی عہدے پر فائز ہونے کے لیے امیدواروں میں سے کسی ایک کو ُکل ڈیلیگیٹس کی تعداد کے نصف سے  زیادہ یعنی 270 ڈیلیگیٹس حاصل کرنا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں