ہم نے تاریخ رقم کی ہے: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کی، مجھے 47واں صدر منتخب کرنے کا شکریہ میں ہر روز آپ کے لیے جدوجہد کروں گا ،یہ امریکہ کا سنہری دور ہوگا۔ یہ امریکہ کے لیے ایک بڑی فتح ہے

2207157
ہم نے تاریخ رقم کی ہے: ٹرمپ

امریکہ میں صدارتی مقابلے کے بعد فاتحانہ تقریر کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کی، ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔

غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی تقریر میں فتح کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے انتخابی نتیجے کو "تاریخی اور سیاسی فتح" قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کی، مجھے 47واں صدر منتخب کرنے کا شکریہ میں ہر روز آپ کے لیے جدوجہد کروں گا ،یہ امریکہ کا سنہری دور ہوگا۔ یہ امریکہ کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔

امریکہ میں صدر کا تعین 538 افراد پر مشتمل "الیکٹورل کالج" کرتی ہے۔

وائٹ ہاؤس جانے کا حق حاصل کرنے کے لیے کسی امیدوار کو 270 ڈیلیگیٹس کے ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ٹرمپ نے 267 ڈیلیگیٹس جبکہ ڈیموکریٹس کی امیدوار کمالا ہیرس نے 224 ڈیلیگیٹس حاصل کیے۔

الیکٹورل کالج کے ڈیلیگیٹس 17 دسمبر کو باضابطہ طور پر فاتح کا اعلان کریں گے۔

انتخاب کے فاتح کی توثیق 6 جنوری کو سینیٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

20جنوری کو امریکہ کے نئے صدر کانگریس میں حلف اٹھا کر وائٹ ہاؤس میں موجودہ صدر جو بائیڈن سے قلمدان لیں گے۔

انتخابات میں 435 نشستوں والی نمائندگان کی اسمبلی کی تمام نشستیں اور 100 رکنی سینیٹ کی 34 نشستوں کے حامل بھی متعین ہو جائیں گے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریپبلکنز نے نمائندگان کی اسمبلی اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں