شمالی کوریا نے دوبارہ بیلسٹک میزائل تجربہ کر ڈالا
جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے
شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
یونہاپ کی خبر کے مطابق، جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنےکے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا۔
جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے ۔
یاد رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں اور میزائل تجربات کے ذریعے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، یہ بات قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل امریکہ کے آج ہونے والے 60 ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے