37 چینی طیارے ہماری حدود میں بلا اجازت داخل ہوئے: تائیوان

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جزیرے کے گرد گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے 37 فوجی طیارے دیکھے گئے

2205990
37 چینی طیارے ہماری حدود میں بلا اجازت داخل ہوئے: تائیوان

تائیوان کی دفاعی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ  جزیرے کے گرد چین کے 37 فوجی طیارے دیکھے گئے ہیں۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جزیرے کے گرد گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے 37 فوجی طیارے دیکھے گئے۔

ان میں سے 35 طیاروں نے آبنائے  تائیوان میں طرفین کے مابین  حدود کو متعین کرنے والی درمیانی لائن کو عبور کیا اور تائیوان کے "ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفیکیشن زون (ADIZ)" میں پرواز کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دیکھے گئے طیاروں میں جے-16 جنگی طیارے، ایچ-6 بمبار طیارے اور کے جے-500   متحارب طیارے شامل تھے جو مغربی بحرالکاہل کی طرف طویل فاصلے کی پروازیں کر رہے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ تائیوان کی مسلح افواج صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں اور مناسب جواب دے رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے، جبکہ جزیرہ 1949 سے عملی طور پر خود مختار انتظامیہ کے تحت ہے۔



متعللقہ خبریں