نائجیریا میں سیلاب سے جانی نقصان 321 تک جا پہنچا
اپریل اور اکتوبر کے درمیانی عرصے میں شدید بارشوں کی وجہ سے ملک کے 217 علاقوں میں سیلاب آیا
نائجیریا میں مہینوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 321 ہو گئی ہے۔
انامبرا کے گورنر چکووما سولودو نے دارالحکومت ابوجا میں صدارتی رہائش گاہ پر منعقدہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو ایک بیان دیا۔
سولودو نے بتایا کہ اپریل اور اکتوبر کے درمیانی عرصے میں شدید بارشوں کی وجہ سے ملک کے 217 علاقوں میں سیلاب آیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں جانی نقصان بڑھ کر 321 ہو گئی، جبکہ 2 ہزار 854 لوگ زخمی ہوئے۔
سیلاب سے 1.3 ملین سے زائد شہریوں کے متاثر ہونے کی وضاحت کرتے ہوئےسولودو نے کہا، "سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ 41 ہزار لوگ بے گھر ہوئے، 2 لاکھ 81 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا اور وسیع پیمانے کی زرعی اراضی متاثر ہوئی۔"
متعللقہ خبریں
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے