امریکی ایف۔ 35 طیارے کے حادثے کی وجہ پائلٹ ہونے کا تعین

F-35 اپنے خودکار فلائٹ کنٹرول سسٹم کی بدولت تقریباً 11 منٹ تک 112 کلومیٹر کے فاصلے  تک پرواز کرتا رہا

2205223
امریکی ایف۔ 35 طیارے کے حادثے کی وجہ پائلٹ ہونے کا تعین

امریکی  بحریہ  کا F-35 لڑاکا طیارہ تقریباً 11 منٹ تک فضا میں بے قابو رہنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔

تقریباً 100 ملین ڈالر کے طیارے کے حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی بتائی گئی ہے۔

یہ واقعہ 17 ستمبر 2023 کو شدید بارش کے طوفان کے دوران پیش آیا تھا۔

پائلٹ نے برقی خرابی اور سکرین پر بعض خرابیاں پیدا ہونےکی وجہ سے انجیکشن سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جہاز چھوڑ دیا تھا۔

تاہم، F-35 اپنے خودکار فلائٹ کنٹرول سسٹم کی بدولت تقریباً 11 منٹ تک 112 کلومیٹر کے فاصلے  تک پرواز کرتا رہا۔

لانچ کے بعد پائلٹ ایک گھر کے باغیچے میں اترا اور گھر کے مالک کے دروازے پر دستک دی اور 911 پر کال کر کے طیارے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔

طیارہ جو کہ ایک جنگل میں جا گرا تھا کی جگہ کا تعین آئندہ روز ہو سکا تھا۔



متعللقہ خبریں