کولمبیا۔فلسطین معاہدہ طے پا گیا
کولمبیا کے ساتھ طے کیا گیا معاہدہ ہماری، ماحول کے تحفظ کے لئے جاری، جدوجہد میں بہت معاون ثابت ہوگا: وزیر خارجہ ریاض المالکی
فلسطین اور کولمبیا کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور فلسطین میں جاری جنگ کے پیدا کردہ ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت طے پا گئی ہے۔
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کولمبیا کے شہر کالی میں منعقدہ اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے "حیاتیاتی تنوع" (COP16) میں شرکت کی۔
المالکی نے کانفرنس کے دوران کولمبیا کی وزیر ماحولیات سوزانا محمد سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور فلسطین میں ماحولیاتی تباہی سے نمٹنے کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔
فلسطین کے لیےاس معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے المالکی نے کہا ہے کہ "کولمبیا کے ساتھ طے کیا گیا یہ معاہدہ ہماری، ماحول کے تحفظ کے لئے جاری، جدوجہد میں بہت معاون ثابت ہوگا۔ کولمبیا کا تجربہ اور مہارت، ہمارے لئے خاص طور پر سماجی و ماحولیاتی شعبوں میں درپیش امتحانوں سے نمٹنے کے حوالے سے، نہایت اہمیت کا حامل ہے"۔
کولمبیا کے وزیر ماحولیات محمد نے بھی معاہدے کے فوائد کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ " صرف تکنیکی مہارت کا تبادلہ ہی نہیں بلکہ فلسطین میں جنگ کے، ماحول اور انسانی حقوق پر، اثرات بھی اس یادداشتِ مفاہمت کے اہداف میں شامل ہیں۔ اس تعاون کی رُو سےلمبیا قومی ماحولیاتی نظام، فلسطین کے محکمہ ماحولیات کو صلاحیت کی منتقلی کرے گا نیز ماہرینِ ماحولیات کو فیلڈ میں موئثر شکل میں کام کرنے اور صحت مند ماحول کی خلاف ورزیوں کی زیادہ جامع دستاویز سازی کرنے کا حق دے گا"۔
متعللقہ خبریں
غزہ میں انسانیت سوز جرائم اور نسل کشی روکی جائے۔ اقوام متحدہ
غزہ میں اسرائیل کے اقدامات جنگ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تباہی کا ایک منظم عمل ہے