نائجیریا، ابوجا میں 3 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان بحق
زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعہ کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں
2203795
نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نائجیریا کے دارالحکومت ابو جا میں تین منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ۔
فیڈرل صدر مقام ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ابوجا کے علاقے سبون لگبے میں 3 منزلہ عمارت گر گئی۔
ملبے تلے سے 7 افراد کی لاشیں ملنے کا ذکر کرتے ہوئے محمد نے بتایا کہ 2 زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔
محمد نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعہ کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں
4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارے امریکہ سے برطانیہ روانہ
بمبار طیارے 20 ویں ایکسپیڈیشنری بمبار اسکواڈرن کے طور پر کام کریں گے