سوڈان میں ریپڈ فورس کے دیہاتوں پر حملے میں 50 افراد ہلاک
حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، طبی امداد دیہات تک نہیں پہنچی اور زخمیوں کا علاج نہیں ہوسکا
ملک کے وسطی حصے میں واقع جزیرہ ریاست میں 18 ماہ سے سوڈان میں فوج کے ساتھ برسرپیکار ریپڈ سپورٹ فورسز کے جاری حملوں کے نتیجے میں 50 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بتایا گیا ہے کہ حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، طبی امداد دیہات تک نہیں پہنچی اور زخمیوں کا علاج نہیں ہوسکا۔
سوڈانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ ریاست کے مشرق میں واقع دیہات اور قصبوں کو ریپڈ فورسسز " کے انتقامی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ ریپڈ فورسسز ابوعقیلہ کیکل کی فوج میں شمولیت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں متاثرین کی تعداد کا تخمینہ سینکڑوں کی تعداد میں ہے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، اور انہوں نے "بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ان حملوں کی فوری اور شدید مذمت کریں، مجرموں، سرغنوں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کریں۔ ان کی طرف ہتھیاروں اور کرائے کے فوجیوں کی آمد کو روکیں۔"
بتایا گیا کہ ریپڈ فورس کی سینئر شخصیات میں سے صوبہ سیزرا کے کمانڈر ابو عقیل کیکل نے 20 اکتوبر کو ریپڈ فورس سے دستبردار ہو کر فوج میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
متعللقہ خبریں
4 بوئنگ B-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارے امریکہ سے برطانیہ روانہ
بمبار طیارے 20 ویں ایکسپیڈیشنری بمبار اسکواڈرن کے طور پر کام کریں گے