نائجیریا، ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 181 ہو گئی

زخمیوں میں سے 80 ابھی بھی زیر علاج ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے  نمادی نے کہا کہ دھماکے سے 210 خاندان متاثر ہوئے ہیں

2202124
نائجیریا،  ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 181 ہو گئی

 

شمالی نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 181 ہو گئی ۔

جیگاوا ریاست کے گورنر عمر نمادی نے 16 اکتوبر کو ریاست کے ماجیہ علاقے میں ایندھن کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے صدر بولا احمد تینوبو سے بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں کو اپنے بیان میں نمادی نے بتایا  کہ 16 اکتوبر کو ہونے والے دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 181 ہو گئی ہے۔

زخمیوں میں سے 80 ابھی بھی زیر علاج ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے  نمادی نے کہا کہ دھماکے سے 210 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو، جیگاوا ریاست کے ماجیا ضلع میں ہائی وے پر تیز رفتاری کے دوران ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر قابو سے باہر ہو کر الٹ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں