ایران نے 'کوثر' اور 'ہُدہُد' سیٹلائٹ روس روانہ کر دیئے

ایران نے "کوثر" اور "ہُدہُد" نامی دو سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لئے روس روانہ کر دیئے ہیں

2197972
ایران نے 'کوثر' اور 'ہُدہُد' سیٹلائٹ روس روانہ کر دیئے

ایران نے "کوثر" اور "ہدہد" نامی دو سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کے لئے روس روانہ کر دیئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی ' تسنیم 'کے مطابق  ایران نے اپنے مقامی تیار کردہ اعلیٰ ریزولیوشن تصویر کھینچنے کی صلاحیت کے حامل "کوثر" سیٹلائٹ اور سمارٹ آلات کے لیے مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے زیرِ مقصد  تیار کیے گئے "ہدہد" سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے  کے لیے روس روانہ کر دیا ہے۔

خبر میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے تیار کردہ ان سیٹلائٹوں کی لانچنگ کی تاریخوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم دیگر تفصیلات کے مطابق کوثر سیٹلائٹ کی تیاری 2019 میں شروع کی گئی۔ یہ  سیٹلائٹ اعلیٰ ریزولیوشن تصاویر اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے زراعت، قدرتی وسائل، ماحولیات اور بحران انتظامیہ جیسے شعبوں میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ہدہد سیٹلائٹ ایک چھوٹا ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جسےمحدود زمینی روابط والے دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک اور سمارٹ آلات کے لیے مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

روس نے 2022 میں اور رواں سال کے ماہِ فروری میں ایرانی سیٹلائٹ مدار میں بھیجےتھے۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی شعبے میں بڑھتے ہوئے اس تعاون نے امریکی حکام میں تشویش پیدا کر دی تھی۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ یہ  سیٹلائٹ، یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اہداف کی نگرانی کرنے کے حوالے سے  ایران کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔



متعللقہ خبریں