امریکی و فرانسیسی وزرائے خارجہ کا رابطہ،غزہ کی صورتحال پر غور
بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ اور قیدیوں کی رہائی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اور بلنکن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید مذمت کی
2195119
امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل باروت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
امریکی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سفارتی حل کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ اور قیدیوں کی رہائی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اور بلنکن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید مذمت کی۔
فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی اپیل کی تھی۔
متعللقہ خبریں
امریکہ میں ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کا آغاز، تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری
ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ یوکرین پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، ولادیمر پوتن