ایرانی میزائلوں میں سے کچھ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر گرنے کا دعوی

20 میزائل نیگیو میں نیواتیم ایئر بیس پر اور 3 میزائل اسرائیل کے مرکز میں واقع ٹیل نوف ایئر بیس پر گرے

2195023
ایرانی میزائلوں میں سے کچھ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر گرنے کا دعوی

بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں میں سے کچھ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے اور اس کے بعدکی فوٹیج کے مطابق، کچھ ایرانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے فضائی دفاع کو پار کرگئے اور کم از کم تین فوجی تنصیبات اور انٹیلی جنس تنصیبات  پر  یا ان کے آس پاس جا گرے۔

میزائل حملے کے دوران اور اس کے بعد لی گئی فوٹیج  اور تصاویر کا تجزیہ شامل ہونے والی ڈبلیو پی کی خبر میں  بتایا گیا ہے کہ 20 میزائل نیگیو میں نیواتیم ایئر بیس پر اور 3 میزائل اسرائیل کے مرکز میں واقع ٹیل نوف ایئر بیس پر گرے۔

ڈبلیو پی اخبار کو ایک بیان دینے والے تجزیہ کاروں  نے  اس بات پر زور دیا کہ منظر عام پر آنے والے مناظر اڈوں پر  براہ راست مار کرنے والے میزائلوں سے مطابقت رکھتی  ہیں۔

مبینہ طور پر حملے میں نشانہ بننے والے ائیر بیس کی تصاویر بھی اسرائیلی پریس میں شائع کی گئیں۔



متعللقہ خبریں