ہیٹی، مسلح جتھوں اور سیکیورٹی فورسسز کے درمیان تصادم میں 70 افراد ہلاک

"گران گریف" نامی  جتھے کے ارکان نے 45 مکانات اور 34 گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا  اور علاقے کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا

2195000
ہیٹی، مسلح جتھوں اور سیکیورٹی فورسسز کے درمیان تصادم میں 70 افراد ہلاک

ہیٹی میں گزشتہ 2 دنوں میں سیکیورٹی فورسز اور جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں 70 افراد  ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ملک کے آرتی بونائت شہر کے پورٹ سونڈے قصبے پر  دھاوا  بولنے  والے جتھے کے  ارکان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔

گزشتہ دو دنوں میں 70 لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

"گران گریف" نامی  جتھے کے ارکان نے 45 مکانات اور 34 گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا  اور علاقے کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔

اقوام متحدہ  کے ہیٹی دفتر کے ترجمان تھمین الخیتان نے بتایا کہ گران گریف کے ارکان نے خودکار ہتھیاروں سے لوگوں پر فائرنگ کی، انہوں نے  علاقے میں اضافی  کمک بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

2024 کے آغاز سے اب تک مسلح گروہوں کے حملوں کے نتیجے میں کل 3,900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 1374  گزشتہ  6 ماہ   میں اپنی جانوں سے گئے۔

11 ملین آبادی کا حامل ہیٹی، جو برسوں سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران جیسے بنیادی مسائل سے نبرد آزما ہے، کو قحط کا خطرہ درپیش  ہے۔

 



متعللقہ خبریں