میں انسداد دہشت گردی میں صدر ایردوان سے ملکر کام کرتا رہوں گا، نیٹو کے سیکرٹری جنرل
مارک روٹے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔
نیٹو کے نئے سیکرٹری جنرل مارک روٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیٹو کے تناظر میں بروئے کار لایا جانا چاہیے اور وہ اس معاملے پر صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
مارک روٹے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔
روٹ نے کہا، "ہم اپنے جنوبی فعال زون میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ساحل کے علاقوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ باہمی روابط میں اضافہ کریں گے۔ ہمیں اپنے ممالک اور لوگوں کے لیے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے۔"
دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اتحادیوں کے درمیان پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ترکیہ کی توقعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں روٹ نے یاد دہانی کرائی کہ انہوں نے ہالینڈ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے صدر ایردوان کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا، "میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم قریبی دوست ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ پر متفق ہیں۔ یہ واضح ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہمیں نیٹو کے تناظر میں بھی حل کرنا چاہیے۔"
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر ایردوان کے ساتھ کام کرنے کے لیے " تیار" ہیں ، روٹ نے کہا، "ہمیں اس مسئلے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔"
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ضروری ہے کہ اتحادیوں کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری پر کوئی پابندی نہ ہو۔
متعللقہ خبریں
امریکہ: سینٹ کوم کی طرف سے یومِ کپور کی مبارکباد، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سینٹ کوم سے سوال کیا ہے کہ "آپ کس ملک کی فوج ہیں؟"
امریکہ نے اسرائیل میں 'تھیڈ' نصب کر دیا
امریکہ نے اسرائیل میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم' تھیڈ' THAAD کی تنصیب کر دی