امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 133 سے متجاوز

سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والی تیز آندھی اور بارشوں کی وجہ سے  شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی ریاستوں میں کم از کم 133 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

2193349
امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 133 سے متجاوز

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 133 سے تجاوز کر گئی۔

فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً 225 کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہیلین کے منفی اثرات خطے میں جاری ہیں۔

سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والی تیز آندھی اور بارشوں کی وجہ سے  شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی ریاستوں میں کم از کم 133 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سمندری طوفان  کے باعث 1000 سے زائد افراد پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا رواں ہفتے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ متوقع ہے۔

سمندری طوفان نے تیزی سے جارجیا، جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا اور ٹینیسی کو متاثر کیا۔

سب سے پہلے سمندری طوفان کی لپیٹ میں آنے والی ریاست  فلوریڈا میں 12 لاکھ سے زیادہ مکانات  اور کاروباری مراکز کی  بجلی منقطع ہے۔

صدر بائیڈن نے فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں "ہنگامی حالت " کا اعلان کیا اور سمندری طوفان سے منفی طور پر متاثر ہونے والوں کے لیے "وفاقی امداد"  کی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں